شائستہ واحدی نے دو ماہ کے وقفے کے بعد مارننگ شو کی میزبانی سنبھال لی

شائستہ واحدی نے دو ماہ کے وقفے کے بعد مارننگ شو کی میزبانی سنبھال لی

لاہور( فلم رپورٹر) شائستہ واحدی کی ٹی وی پر واپسی انہوںنے دو ماہ کے وقفے کے بعد مارننگ شو کی میزبانی سنبھال لی ۔ شائستہ واحدی نے کہا ہے کہ اس دوران مجھے جو تجربات حاصل ہوئے ہیں اس سے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے ۔ میں یکسوئی سے نماز کی طرف راغب ہوئی ہوں ، مجھے اس میںجو سکون ملا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ دوسروں کا سہارا ڈھونڈتے ہیں لیکن میرا پختہ یقین ہے کہ صرف اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے کیونکہ سب کچھ اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔

مزید : کلچر