اداکارانور اقبال پاکستان کی پہلی بلوچی فلم کی نمائش کےلئے کوشاں

اداکارانور اقبال پاکستان کی پہلی بلوچی فلم کی نمائش کےلئے کوشاں

لاہور( فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف اداکارانور اقبال پاکستان کی پہلی بلوچی فلم کی نمائش کےلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔انور اقبال نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری جو بہت زیادہ مشکل دور سے گزررہی ہے اس کی بحالی کےلئے بہت لوگ کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔اگر حکومت علاقائی فلموں کی حوصلہ افزائی کرے تو فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوسکتا ہے پاکستان کی پہلی بلوچی فلم ”حملوماگنج“ جو ایک طویل عرصے سے نمائش کےلئے پیش نہ ہوسکی تھی اب اسے بہت جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر