شان کوفلم”آئینہ“ کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا

شان کوفلم”آئینہ“ کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شان کوفلم”آئینہ“ کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق شان کی غیر مستقل مزاجی اوربے جاتکبر کے باعث ان کوفلم سے آﺅٹ کیاگیاہے تاکہ انکی وجہ سے اضافی نقصان برداشت نہ کرناپڑے،قبل ازیں بھی شان اپنے رویے کیوجہ سے اس طرح کے نقصان اٹھاچکے ہیں مگران کے رویے میں تاحال کوئی تبدیلی نہ آئی ہے،موجودہ فلم کا معاہدہ بھی ترنگ والوں نے معقول معاوضہ پرکیاتھا مگرانکے رویے کے باعث اضافی نقصان سے بچنے کے لیے انہوں نے معاہدہ منسوخ کردیاہے۔اس فلم کو سرمد سلطان کھوسٹ ڈائریکٹ کریں گے جبکہ مرکزی کردار صباءقمر ادا کریں گی۔ شان کی جگہ فی الحال کسی کو کاسٹ نہیں کیا گیا یاد رہے کہ یہ فلم ماضی کی شہرہ آفاق فلم آئینہ کا ری میک ہے اس کی تمام شوٹنگ کراچی میں ہوگی دیگر کاسٹ کا اعلان ایک دو روز میں کر دیاجائے گا۔

مزید :

کلچر -