الیکشن بروقت اور شفاف انداز میں ہونگے، عوامی رائے

الیکشن بروقت اور شفاف انداز میں ہونگے، عوامی رائے
الیکشن بروقت اور شفاف انداز میں ہونگے، عوامی رائے

  

لاہور(رانا جاوید اقبال/ الیکشن سیل) نوازشریف اور بلاول زرداری بھٹو کی جانب سے گزشتہ روز بیان جاری ہوا تھا کہ الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش کو عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے الیکشن بروقت ہونگے یا نہیں اس موضوع پر عوامی رائے جاننے کے لئے سروے میں لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونگے اور شفاف ہونگے چودھری اشرف اور یٰسین نے کہا کہ الیکشن ہر صورت اور بروقت ہونگے پر وہ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کو اس مرتبہ الیکشن میں عوام نے بری طرح مسترد کرنا ہے پچھلی حکومت نے جو حال عوام کا کیا ہے اس مرتبہ اس کا نتیجہ آنا ہے، اس لئے الیکشن کی نگرانی سپریم کورٹ کررہی ہے اور سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن میں ایک منٹ بھی لیٹ برداشت نہیں کی جائے گی لہٰذا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن نہیں ہونگے یا لیٹ ہونگے۔ خلیل احمد نے کہا کہ جو ماحول آج کل چل رہا ہے اس سے تو یہ ہی اندازہ ہوتا ہے کہ الیکشن ملتوی نہیں بلکہ ہونے ہی نہیں کیونکہ چند روز باقی ہیں الیکشن ہونے میں اور کئی بڑی پارٹیوں نے اپنے امیدوار ہی کنفرم نہیں کئے۔ احمد یاسر نے کہا کہ الیکشن ہونگے اس کے بغیر پاکستان کی معیشت چل ہی نہیں سکے گی چودھری عابد نے کہا کہ الیکشن جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے الیکشن ملتوی کروائے گئے یا کوشش کی گئی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دانیال نے کہا کہ الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے کیونکہ بعض خفیہ طاقتیں پاکستان میں جمہوریت کو نہیں دیکھنا چاہتیں۔ الیکشن ملتوی کروائے گئے یا کوشش کی گئی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳