مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے، نعیم میر

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے، نعیم میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے کہا ہے کہ مشرف نے ملک کا آئین توڑا،عدلیہ کی تذلیل کی، منتخب وزیراعظم کو جلا وطن کیا، غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔جبکہ مسلم لیگ (ن ) کی مشرف بارے خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ مشرف کے دامن پر جامعہ حفضہ کی معصوم بچیوں ،عورتوں اور علماءکرام کے خون کے چھینٹے ہیں۔ ایسا شخص کسی معافی اور رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیئے۔ جنرل مشرف کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ کی قیمت آج بھی ادا کر رہا ہے۔ اکبر بگٹی کے ناحق قتل نے آج تک بلوچستان کے حالات کو سدھرنے نہیں دیا۔ مشرف کی نام نہاد روشن خیالی کو غیرت مند پاکستانیوں نے مسترد کردیا ہے۔ اگر آج مشرف کے احتساب میں سستی برتی گئی یا کسی رعایت سے کام لیا گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ جمہوریت کے تسلسل اور طالع آزماو¿ں کا راستہ روکنے کے لئے ضروری ہے کہ جنرل مشرف کو اس کے کیے کی مکمل سزا دی جائے۔اگر کسی سیاسی جماعت نے جنرل مشرف کے حوالے سے مصلحت پسندی دکھائی تو عوام الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے اور ایسی سیاسی جماعت عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہے۔