ٹیری جونز اسلام اور امن کا بدترین دشمن ہے: راغب نعیمی

ٹیری جونز اسلام اور امن کا بدترین دشمن ہے: راغب نعیمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولاناراغب حسین نعیمی نے ٹیری جونز کی طرف سے دوبارہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ٹیری جونز اسلام اور امن کا بدترین دشمن ہے امریکہ دل آزاری کے حوالے سے ٹیری جونز کی اسلام اورامن دشمنی کا ٹونس لے اور ٹیری جونز کو ہمیشہ کے لےے پاگل خانہ میں بند کردے کیونکہ ٹیری جونز اسلامی ممالک کاخطرناک ترین مجرم ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایسانہ کیا گیا تو امریکہ کے امن کو تباہ کرنے میں سب سے زیادہ قصور وار ٹیری جونز ہوگا ۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹیری اور تحفظ ناموس رسالت محاذ کے نائب صدرعلامہ پیر محمد اطہر القادری نے افسوس ناک واقعہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی امت مسلمہ کے لےے حیران کن ہے کیونکہ امت مسلمہ کی غیور قوم قرآن پاک کو دوبارہ نذر آتش کرنے کے اعلان پر انتہائی پریشان ہے لہذا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا موثر پریشر عالمی سطح قائم کرے تاکہ کم از کم پاکستانی عوام کے دل کو سکون مل سکے ۔میلاد مصطفی ویلفیئر سوسائٹی ڈی ایچ اے لاہور کے صدر حاجی محمد ندیم نے کہا کہ اقوام متحدہ امت مسلمہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1