عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، انصاف ضرور ملے گا، آصف ہاشمی

عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، انصاف ضرور ملے گا، آصف ہاشمی

لاہور(عوامی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور حلقہ NA-118کے امیدوار سید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کے تمام فیصلوں کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں ہماری آزاد عدلیہ میں انصاف اور عدل کا بول بالا کیا ہے اس امر کی پرواہ نہیں کہ فیصلہ ہمارے خلاف جاتا ہے یا حق میں ہم عدالتیفیصلے پر آمنا وصدقنا کہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے شاہدہ کے معززین علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا آصف ہاشمی نے کہا کہ ہم نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔ ہائیکورٹ میں ایسی تمام دستاویزات داخل کروا دی گئی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا عہدہ اعزازی ہے نہکہ سرکاری ملازمت انہوں نے کہا کہ حلقے کے باسی فکر مندنہ ہوں عدالت ہمارا موقف درست تسلیم کرے گی اگر اپیل مسترد بھی ہوئی تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیںمیرابیٹا فراز ہاشمی NA-118سے امیدوار ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1