ریلوے کیرج ورکشاپس میں ڈینگی لاروے کی نشاندہی

ریلوے کیرج ورکشاپس میں ڈینگی لاروے کی نشاندہی

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے ماہرین پر مشتمل ٹیم کی طرف سے معائنہ کے دوران ریلوے کیرج ورکشاپ لاہور میں بالغ ڈینگی مچھروں اور لاروں کی کثیر تعداد میں موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے انٹامالوجسٹس نے گزشتہ روز ریلوے کیرج ورکشاپ لاہور کا سروے کیا تو ورکشاپ میں بیشتر مقامات پر ڈینگی مچھروں کی کثیر تعداد پائی گئی۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے ڈینگی مچھروں کے بچوں ( لاروے ) کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ بالغ مچھروں کی تلفی کے لیے محکمہ صحت کے ڈینگی بریگیڈ سے سپرے کے انتظامات بارے سفارش کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ریلوے انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کے تمام نشان دہ افزائشی مقامات کو فوری طور پر تلف کریں اور کسی جگہ بھی فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1