ایک دفعہ سیل ہونے والا شیشہ کیفے دوبارہ نہیں کھلے گا

ایک دفعہ سیل ہونے والا شیشہ کیفے دوبارہ نہیں کھلے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت نے شیشہ کیفے کے لئے پالیسی تبدیل کردی ہے جس کا باقاعدہ ڈی سی او لاہور کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک مرتبہ سیل کئے گئے شیشہ کیفے ڈی سیل نہیں کئے جائیں گے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز نگران ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے شیشہ کیفیز کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی ہے جس کے تحت ایک مرتبہ سیل کئے جانے والا شیشہ کیفے دوبارہ ڈی سیل نہیں ہو سکے گا اور ڈی سی او کو اطلاع ملی تھی کہ محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اور ان کے انسپکٹر ز شیشے کیفے سیل کرکے دوبارہ ڈی سیل کرکے مراعات حاصل کرتے ہیں اور مال بناتے ہیں جس پر ڈی سی او نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا