ہالینڈ نے ملاوٹ کے خطرے کے باعث گوشت واپس منگوا لیا

ہالینڈ نے ملاوٹ کے خطرے کے باعث گوشت واپس منگوا لیا

 ایمسٹرڈم ( اے این این )گائے کے گوشت میں ملاوٹ کے خطرے کی وجہ سے ہالینڈ نے ٹنوں کے حساب سے گوشت واپس منگوا لیا ہے۔ ولندیزی حکام نے بتایا کہ جنوری 2011 میں ہالینڈ کی دو کمپنیوں نے یورپی ممالک میں گوشت مہیا کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گھوڑے کے گوشت کی ملاوٹ کے ڈر سے پچاس ہزار ٹن کے قریب گوشت واپس منگوایا گیا ہے۔ خوراک کی نگرانی کرنے والے ادارے کے بقول ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ یہ گوشت مضر صحت ہے۔ یورپ میں اس اسکینڈل کی وجہ سے پانچ سو کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر