ترک حکومت کا شامی سرحد کے ساتھ پناہ گزینوں کیلئے 2 کیمپ بنانے کا فیصلہ

ترک حکومت کا شامی سرحد کے ساتھ پناہ گزینوں کیلئے 2 کیمپ بنانے کا فیصلہ

انقرہ (اے پی پی) ترکی کی حکومت نے شام کی سرحد کے ساتھ پناہ گزینوں کیلئے 2 کیمپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کو رکھا جائے گا۔ پناہ گزینوں میں زیادہ تعداد عیسائی کمیونٹی کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں اس وقت 4 لاکھ سے زائد پناہ گزین ہیں جن میں سے 2 لاکھ سے زائد پناہ گزین 17 کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ ترکی کی حکومت نے 2 مزید کیمپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے باقی پناہ گزینوں کو بھی رہائش فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر