کینیا ‘ شدید بارشوں اور سیلاب سے32 ہلاک، 18ہزار بے گھر ہوگئے

کینیا ‘ شدید بارشوں اور سیلاب سے32 ہلاک، 18ہزار بے گھر ہوگئے

نیروبی(اے پی پی) کینیا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجہ میں 32افراد ہلاک اور 18ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی افریقی اقوام کی ریڈ کراس سوسائٹی نے کہا ہے کہ کینیا کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔ جس کے باعث املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ سیلاب کے باعث 32افراد ہلاک ، 14زخمی اور 2لاپتہ ہوگئے ۔ مقامی حکام کے مطابق سب سے زیادہ نقصان رفت ویلی میں ہوا جہاں سیلاب سے پل اور سڑکیں بہہ گئیں۔ نظام مواصلات درہم بہم ہوگیا۔ حکام نے زیر علاقے کے لوگوں کو بالائی علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ حصوں میں مئی کت بارشیں ہونے کی پیشنگوئی کر دی ہے ۔   

مزید : عالمی منظر