اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں 350 درخت قلم کر ڈالے

اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں 350 درخت قلم کر ڈالے

الخلیل ( اے این این )قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب میں ظاہریہ قصبے کے نزدیک تقریبا 350 بادام اور زیتون کے درخت کاٹ ڈالے ۔ظاہریہ بلدیہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد ربع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ظاہریہ کے علاقے مدیمنہ میں زیتون کے 100 درخت اور بادام کے 250 درخت کاٹ دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام درخت گاوں کے دو بھائیوں کی ملکیت ہیں۔فوجیوں نے درخت کاٹنے کے بعد ان پر زہریلا کیمیکل سپرے کردیا۔ ان کے مطابق دونوں بھائیوں کو اس واقع سے پہلے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی تھِی۔

مزید : عالمی منظر