روس اور سنگاپور کے درمیان طلباءاور اساتذہ کے وفود کے تبادلوں پراتفاق

روس اور سنگاپور کے درمیان طلباءاور اساتذہ کے وفود کے تبادلوں پراتفاق

سنگاپور (اے پی پی) روس اور سنگاپور روسی سکولوں اور سنگاپور کے ریفلز انسٹیٹیوشن کے طلباءاور اساتذہ کے وفود کے تبادلہ پر متفق ھوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی نائب وزیر اعظم اولگا گولودیتس نے سنگاپور کے دورے کے دوران متعلقہ دستاویز پر دستخط کئے ۔ فریقین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ھے کہ ریفلز انسٹیٹیوشن جس کا شمار دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے، روس کے بہترین سکولوں کو تعاون فراہم کرے گا۔ روس کی نائب وزیر اعظم نے سنگاپور کے وزیر حفظان صحت سے مذاکرات کئے اور مقامی یونیورسٹی کے ہسپتال کا معائنہ کیا۔

 اس کے علاوہ انہوں نے سنگاپور کے ایک ایلیمینٹری سکول، یونیوسٹی آف ٹیکنالوجی اور کالج آف پولی ٹیکنیک کا دورہ کیا ۔

مزید : عالمی منظر