حریت رہنماﺅں یوسف نقاش جاوید میر، شکیل بخشی کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری اور رہائی

حریت رہنماﺅں یوسف نقاش جاوید میر، شکیل بخشی کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش اور آزادی پسند رہنماﺅں جاوید احمد میر اور شکیل احمد بخشی کو ان پر دس برس قبل قائم کئے جانے والے ایک جھوٹے مقدمے میں بروقت عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کر لیا تاہم تینوں رہنماﺅں کو تقریباً ایک گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد فی کس 20 ہزار روپے کامچلکہ جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ جاوید احمد میر نے بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہپرانے جھوٹے مقدمات کھول کر آزادی پسند رہنماﺅں کو عوام سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کر کے سیاسی طریقے سے آزادی پسندرہنماﺅں کا مقابلہ کرے۔

مزید :

عالمی منظر -