فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے

فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے

منیلا(اے پی پی) فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فلپائن کے شہر اٹبیاٹ سے 29کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقےمیں جمعرات کی صبح 4:20منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سیز ریموٹ ریجن بتایا جا رہا ہے جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ب تائی گئی ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر