فلسطینی وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کر دیا

فلسطینی وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی)فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض نے حکومتی پالیسیوں پر اختلاف کے باعث اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سلام فیاض اور صدر کے امریکی نژاد اسسٹنٹ کے درمیان فلسطین اسٹیٹ بلڈنگ کے قیام پر اختلافات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر کے اسسٹنٹ کو مغربی ریاستوں کی پشت پناہی حاصل ہے ¾ سلام فیاض انکی ملک بدری چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز صدر محمود عباس کی اردن سے واپسی پر وزیراعظم سلام فیاض نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا تاہم صدر نے استعفیٰ منظور کرنے یا امریکی نژاد اسسٹنٹ کی ملک بدری پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -