اسرائیلی جیل میں ایک اور فلسطینی پراسرار طور پر ہلاک

اسرائیلی جیل میں ایک اور فلسطینی پراسرار طور پر ہلاک

غزہ(آن لائن) اسرائیل کی نفاہ جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی پراسرار طور پر موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نفاہ قید خانے میں قید ایک فلسطینی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا‘ پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلا گیا۔ بدھ کے روز فلسطینیوں کی ایک کثیر تعداد نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کیساتھ نارواءسلوک کیخلاف اور قیدیوں کیساتھ یکجہتی کے سلسلے میں دھرنا دیا تھا۔ واضح رہے کہ فروری کے مہینے میں ایک 30 سالہ فلسطینی نوجوان عرفات جاردات کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔ اس پر اسرائیلی فوج کو پتھر مارنے کا الزام تھا۔ عرفات جاردات اسرائیلی قید خانے میں چند روز قید رہنے کے بعد پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید : عالمی منظر