شمالی کوریا مزائل تجربے کے پیش نظر چین سے ملحقہ اپنی سرحد بند کر دی

شمالی کوریا مزائل تجربے کے پیش نظر چین سے ملحقہ اپنی سرحد بند کر دی

                                         پیانگ یانگ(این این آئی) شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے پیش نظر چین سے ملحقہ اپنی سرحد بند کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے تجربے کےلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور خطے میں اپنے واحد اتحادی چین سے ملحقہ سرحد کو سیل کردیا گیا جزیرہ نما کوریا میں گزشتہ کئی دنوں سے موسم خراب ہے جس کی وجہ سے پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے میزائل تجربے میں تاخیر ہورہی ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاکہ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ختم کرکے اب بھی عالمی تنہائی سے نکل سکتا ہے اوراس سلسلے میں چین ایک مثبت اور موثر کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا تھاکہ شمالی کوریا بیان بازی سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی غلطی اور غلط اندازہ ایسی صورتحال پیدا کر سکتا ہے جو شاید پھر کسی کے قابو میں نہ رہے۔

مزید : عالمی منظر