ٹیسٹ ٹیوب بے بی تکنیک کے بانی پروفیسر رابرٹ ایڈورڈزانتقال کر گئے

ٹیسٹ ٹیوب بے بی تکنیک کے بانی پروفیسر رابرٹ ایڈورڈزانتقال کر گئے

لندن(اے پی پی) ٹیسٹ ٹیوب بے بی طریقہ علاج سے بچہ پیدا کرنے کے بانیوں میں شامل پروفیسر سر رابرٹ ایڈورڈز 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پروفیسر سر رابرٹ ایڈورڈز اور ان کے کیمبرج کے ساتھی ڈاکٹر پیٹرک سٹیپ ٹو کی مشترکہ کوششوں سے 1978ءمیں دنیا میں پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی وجود میں آیا تھا۔ڈاکٹر ایڈورڈزکو سائنس اور طب کے شعبے میں ان کی خدمات کے عوض 2010ءمیں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ پروفیسر سر رابرٹ ایڈورڈز ے کام کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو اولاد حاصل ہوئی۔

مزید : عالمی منظر