پاکستان کی ایک تہائی آباد ی بلڈپریشر کی مریض ہے : عالمی ادارہ صحت

پاکستان کی ایک تہائی آباد ی بلڈپریشر کی مریض ہے : عالمی ادارہ صحت
پاکستان کی ایک تہائی آباد ی بلڈپریشر کی مریض ہے : عالمی ادارہ صحت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ہرتین میں سے ایک پاکستانی بلڈ پریشر کے مر ض سے متاثرہے تاہم زیادہ سنگین بات یہ ہے کہ پچاس فیصدافراداس بیماری سے لاعلم ہیں۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے حکام کاکہناتھاکہ بلڈپریشرکا مرض گردوں، دل، دماغ اور اندھے پن سمیت دیگر کئی خطرناک بیماریوں کا موجب بنا ہے اوراس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہرسال 80 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ زیادہ خوراک کے استعمال ، بڑھتے وزن اورفاسٹ فوڈز سے بچاجائے توبلڈپریشر کے مرض پرکافی حدتک قابوپایاجاسکتاہے۔ ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ روزانہ کم سے کم تیس منٹ کی چہل قدمی ضروری ہے ۔

مزید : تعلیم و صحت