لاہورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اُٹھالیا

لاہورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اُٹھالیا
لاہورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اُٹھالیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیاہے ۔ لاہورہائیکورٹ میں ہونیوالی تقریب میں چیف جسٹس عمرعطاءبندیال نے نئے چھ ایڈیشنل ججوں سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سینئر ججوں سمیت بار کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ حلف اُٹھانیوالوں میں جسٹس شعیب احمد، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس شہزادہ مظہر، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عابد عزیز اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں ۔نئے ججوں کے حلف اُٹھانے کے بعد لاہورہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد41ہوگئی جبکہ ایڈیشنل ججوں کی تعداد16ہوگئی ۔

مزید : لاہور