این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم امین قاسم دادا کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ( این آئی سی ایل) سکینڈل کے مرکزی ملزم امین قاسم دادا کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم کو نئے پاسپورٹ جاری کرنے کیلئے بیگم امین قاسم دادا کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ امین قاسم داد ابرطانیہ میں موجود ہیں ، وہ وطن واپس آناچاہتے ہیں لیکن 2011ءمیں اُن کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ امین قاسم داد ا کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیاجائے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔