جھنگ میں کھوسٹ اساتذہ نے طلباءکیساتھ مل کر ہیڈ ماسٹر کی ناک کاٹ دی

جھنگ میں کھوسٹ اساتذہ نے طلباءکیساتھ مل کر ہیڈ ماسٹر کی ناک کاٹ دی
جھنگ میں کھوسٹ اساتذہ نے طلباءکیساتھ مل کر ہیڈ ماسٹر کی ناک کاٹ دی

  

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنمنٹ ہائی سکول گلمالا میں بااثر کھوسٹ اساتذہ اور طلباءنے مل کر ہیڈ ماسٹر کی ناک کاٹ ڈالی جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹر احمد خان نے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے اساتذہ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی جس پر اُنہوں نے میٹرک کے طلباءکے ساتھ مل کر ہیڈ ماسٹر پر تشدد کیا اوراُن کی ناک کاٹ ڈالی ۔ ہسپتال میں زیرعلاج زخمی ہیڈ ماسٹر احمدخان کاکہناتھاکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اُس نے عرصہ دراز سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو چھٹی سے منع کیا اورخبر دار کیاکہ چھٹی کی صورت میں اُن کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے جس پر ساتھی اساتذہ نے طلباءکیساتھ مل کر تشدد کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ سابقہ دور میں بھی اراکین اسمبلی رہ چکے ہیں اور اب بھی انتخابی مہم پر ہیں ، میڈیا کی مداخلت پر ہسپتال میں ہیڈ ماسٹر کو طبی امداددی گئی ، پولیس کارروائی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید : تعلیم و صحت