کراچی میں گارڈن کے علاقے میں مسجد سے دیسی ساختہ بم برآمد

کراچی میں گارڈن کے علاقے میں مسجد سے دیسی ساختہ بم برآمد
کراچی میں گارڈن کے علاقے میں مسجد سے دیسی ساختہ بم برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن کے علاقے میں واقع مسجد سے ایک کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیاہے جبکہ سرچ آپریشن کے بعد مسجد کو کلیئرقراردیدیاگیا۔پولیس کے مطابق نبی بخش تھانے کی حدود میں واقع جامع مسجد گلزار حبیب کے دروازے کے قریب مشکوک تھیلی کی موجودگی پر اطلاع دی گئی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کوبھی طلب کرلیاگیااور پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق تھیلی میں نٹ بولٹ پر مشتمل ایک کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم رکھاگیاتھا جسے ٹائم ڈیوائس کیساتھ جوڑاگیاتھا۔بی ڈی ایس نے تین دفعہ سرچ آپریشن کے بعد مسجد کو کلیئر قراردیدیا جس کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔آئی جی سندھ نے اطلاع دہندہ شخص کیلئے پچا س ہزار روپے انعام اور اہلکاروں کو تعریقی اسناد دینے کا اعلان کردیا۔

مزید : کراچی