ایف آئی اے کا ”اوگرا “کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ایف آئی اے کا ”اوگرا “کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا
ایف آئی اے کا ”اوگرا “کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے دفتر پر چھاپہ مار کر سی این جی سٹیشنوں کے لائسنسوں سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے ۔ ذرائع کے مطابق میگاپراجیکٹس ردوبدل کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے اوگرا کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ عدالت کو بتایاگیاتھاکہ 2008ءسے عائد پابندی کے بعد پانچ سو پچیس سی این جی سٹیشنوں کو لائسنس جاری کیے گئے ۔ نجی چینل کے مطابق اوگرانے جعلی لائسنس جاری کیے اور فی لائسنس ایک کروڑ روپے تک رشوت وصول کی اور سابق چیئرمین اوگراتوقیر صادق کے دورمیں پانچ ارب روپے کے بدعنوانی کے نئے سکینڈل کا انکشاف ہواجس پر ایف آئی اے نے کارروائی کی ۔

مزید : اسلام آباد