برمامیں مسلمانوں کے دو سو سے زائد مقانات نذر آتش

برمامیں مسلمانوں کے دو سو سے زائد مقانات نذر آتش
برمامیں مسلمانوں کے دو سو سے زائد مقانات نذر آتش

  

منڈالے(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار(برما) کے شہرمنڈالے میں مسلمانوں کی آبادی میں آگ لگادی گئی جس سے 200سے زائد مقانات جل کر راکھ ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا کہناہے کہ عالمی دباﺅ کی وجہ سے پولیس حقائق کوچھپانے کی کوشش کررہی ہے ،مسلمانوں کی آباد ی میں آگ لگائی گئی ہے ۔رہائشیوں کاکہناتھاکہ آگ لگنے کے بعد امدادی ٹیمیں بھی تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی ۔ دوسری طرف حکام کاکہناتھاکہ آگ پراسرار طورپر لگی جس کی وجہ سے درجنوں مکانات جل گئے ۔

مزید : بین الاقوامی