وکیل پر حملہ، قائم علی شاہ، نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ

وکیل پر حملہ، قائم علی شاہ، نفیسہ شاہ سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ

سکھر (نیٹ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر نے خیر پور ڈسٹرکٹ بار کے صدر منظور حسین انصاری پر تشدد کا مقدمہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی سیمت 7 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیر پور کے صدر منظور حسین انصاری نے خیرپور کے حلقہ پی ایس 29 سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات داخل کرئے تھے۔انہیں گزشتہ روز سکھر میں بعض وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر منظور انصاری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر کی عدالت میں اپنے اوپر حملہ آور ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے منظور انصاری کی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ان کی بیٹی نفیسہ شاہ سمیت 7 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیئے۔

مزید : صفحہ اول