فوج نے انتخابات کے لےے سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی
راولپنڈی (ثناءنیوز)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے زیر صدارت فارمیشن کمانڈر وں کے اجلاس میںآئندہ انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں امن یقینی بنانے کے لیے فوج کا تعاون طلب کیا ہے۔ اس موقع پر منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں تمام کور کمانڈرسٹاف اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی ۔جنہیں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اے پی اے کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں یہ کانفرنس سال میں دومرتبہ ہوتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کانفرنس میں انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں ختمی شکل دی گئی جو الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش کئے گئے تھے، کانفرنس میں عام انتخابات پُر امن ماحول میں کرانے کیلئے تفصیلات بھی طے کی گئی ہیں۔
سیکیورٹی