تحریک انصاف نے لاہور اور ڈیرہ غازی خان کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے بالآخر لاہور میں ٹکٹوں کا معا ملہ حل کر لیا ہے اور پارلیمانی بورڈ نے صوبائی امید واروں کو ٹکٹ جاری کرنے شروع کر دیے ہیں جبکہ ڈی جی خان میں بھی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی پی 149سے میاں اکرم عثمان ،پی پی 151سے حاجی فیاض، پی پی 152سے ڈاکٹر مراد راس،پی پی 148سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری،پی پی 155سے پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ فرحت عباس کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے ڈیرہ غازیخان سے بھی تین قومی اور سات صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈیرہ غازیخان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 سے خواجہ مدثر المحمود، این اے 172 سے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ، این اے 173 سے مہر سجاد حسین چھینہ ایڈووکیٹ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں میں پی پی 240 سے سردار اقبال خان قیصرانی، پی پی 241 سے حیات خان بزدار، پی پی 242 سے عطاءاللہ کھوسہ، پی پی 243 سے سردار احمد علی دریشک، پی پی 244 سے ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ، پی پی 245 سے فہیم سعید چنگوانی ایڈووکیٹ اور پی پی 246 سے شاہنواز خان چانڈیا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے پنجاب کے 75 فیصد حلقوں کے امیدوار فائنل کرلئے ہیں تاہم ان کا باقاعدہ اعلان قائد تحریک عمران خان کل یا پرسوں خود کریں گے۔