سیالکوٹ گوجرانوالہ شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طے کر لئے گئے

سیالکوٹ گوجرانوالہ شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طے کر لئے گئے

                لاہور (نعیم مصطفےٰ سے ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ اضلاع سے قومی وصوبائی اسمبلی کے 42 امیدواروں کے نام فائنل کردیئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلی کے 27 امیدواروں کو مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ پارلیمانی بورڈ کے نائب سربراہ اورممتاز رہنما خواجہ محمد آصف سیالکوٹ سے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے جبکہ سیالکوٹ سے ہی عبدالستار رانا کو قومی اور ان کے فرزند رانا شمیم کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مقابلے میں سیالکوٹ کی ممتاز قد آور سیاسی شخصیت اختر وریو مرحوم کے صاحبزادے ارمغان سبحانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جمعرات کی شب مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی بورڈ نے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ اضلاع کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام فائنل کرکے قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے حوالے کئے یہ حتمی نام سربمہر فہرست میں شامل ہیں جن کا باقاعدہ اعلان میاں محمد نواز شریف کل 13 یا پرسوں 14 اپریل کو کریں گے۔ ”پاکستان“ نے یہ سربمہر فہرست اپنے ذرائع سے حاصل کی ہے جس کے مطابق سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے خواجہ محمد آصف، 111 سے ارمغان سبحانی، 112 سے عبدالستار رانا، 113 سے افتخار الحسن ظاہرے شاہ، این اے 114 سے زاہد حامد کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 121 سے عارف اقبال حنا، 122 سے چودھری محمد اکرام، 123 سے خواجہ محمد آصف، 124 سے رانا شمیم، 125 سے طارق سبحانی، 126 سے رانا لیاقت علی، 127 سے منور گل، 128 سے رانا محمد آصف، 129 سے محسن اشرف، 130 سے یحییٰ گل نواز اور 131 سے ارشد جاوید وڑائچ ٹکٹ ہولڈر ہیں۔ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 95 سے عثمان ابراہیم، 96 سے خرم دستگیر خان، 97 سے محمود بشیر ورک، 98 سے طارق محمود میاں، 99 سے رانا عمر نذیر، 100 سے اظہر قیوم ناہرہ، 101 سے جسٹس (ر) افتخار چیمہ لیگی امیدوار ہوں گے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 91 سے عمران بٹ، 92 سے نواز چوہان، 93 سے اشرف انصاری، 94 سے عبدالرﺅف مغل، 95 سے غلام فرید، 96 سے توفیق بٹ، 97 سے اشرف وڑائچ، 98 سے اقبال گوہر، 99 سے قیصر سندھو، 100 سے رانا شمشاد احمد خان، 101 سے مسز امانت ورک، 102 سے رفاقت گوجر، 103 سے اکمل چٹھہ اور پی پی 104 سے شوکت چیمہ کو ( ن ) لیگ کا ٹکٹ ملا ہے۔ شیخوپورہ سے مسلم لیگ ( ن ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 131 سے رانا افضال حسین، 132 سے رانا تنویر حسین اور 133 سے میاں جاوید لطیف کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست 163 سے خرم اعجاز چٹھہ مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار ہوں گے۔ اےن اے 131 سے رانا افضال، اےن اے 132 سے رانا تنوےر، اےن اے 133 سے جاوےد لطےف، اےن اے 134سے عرفان ڈوگر، صوبائی حلقوں پی پی 162 سے خرم گلفام اشرف، پی پی 163 سے خرم اعجاز، پی پی 164 سے پےر اشرف رسول، پی پی 165 سے مےاں سعےد شرقپوری، پی پی 166 سے فےضان خاور، پی پی 167 سے عارف سندھےلہ، پی پی 168 سے رانا تنویر ناصر، پی پی 169 سے اعجاز حےدر گجر مسلم لےگ ن کے امےدوار ہونگے

مزید : صفحہ اول