امید واروں کا اعلان پہلے کون کرتا ہے ؟ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی تاڑ میں

امید واروں کا اعلان پہلے کون کرتا ہے ؟ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے ...

لاہور (نون میم) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ، پنجاب بالخصوص لاہور سے اپنے انتخابی امیدواروں کے اعلان کے لئے ایک دوسرے کی منتظر رہیں، دونوں جماعتوں کے میڈیا سیل والے دو تین روز تک مختلف ٹی وی چینلز پرنظریںجمائے بیٹھے رہے کہ مخالف جماعت کب اپنے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کرتی ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے سرکردہ افراد اخبارات اور ٹی وی چینلز کے دفاتر میں فون کرکے استفسار کرتے رہے کہ ہمارے مخالفین نے کس کس کو ٹکٹ دیا ہے ۔ دونوں جماعتوں کے میڈیا سیل کی جانب سے اس سلسلے میں ٹی وی چینلز کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی۔

مزید : صفحہ اول