برگیڈ ئیرز کی ترقیاں لاہور بلوچستان خےبر پختونخوا کے سیکٹر کمانڈر اور جی او سی سےالکوٹ تبدیل
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، ثناءنیوز) پاک فوج میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کی تعیناتیاں کردی گئی ہیں، ترقی پانے والے میجر جنرل نوید، میجر جنرل ناصر اور میجر جنرل فرحان کو آئی ایس آئی میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل عارف، میجر جنرل زاہد، میجر جنرل دستگیر کا تقرر مختلف کورز میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل زاہد کو جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل پرسانل تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل عابد کو لاگ ایریا پشاور، میجر جنرل دستگیر جی ایچ کیو میں ڈی جی او اینڈ ایم تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل معظم ڈی جی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات ہوئے ہیں۔ میجر جنرل انجم عنایت جی سی ایوی ایشن ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔ میجر جنرل ہمایوں گوجرانوالہ آرٹلری ڈویژن میں تعینات کئے گئے ہیں جبکہ میجر جنرل انور ملٹری کالج آف انجینئرنگ میں کمانڈنٹ تعینات ہوئے ہیں۔ میجر جنرل نعیم میکانائز ڈویژن کراچی، میجر جنرل آفتاب سیکٹر کمانڈر لاہور تعینات کئے گئے ہیں۔ میجر جنرل طیب سیکٹر کمانڈرخیبر پختونخوا تعینات ہوئے ہیں۔ میجر جنرل افتخار سیکٹر کمانڈر بلوچستان، میجر جنرل مشاق ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ میں تعینات ہوئے ہیں۔ میجر جنرل عامر اسلم جی او سی سیالکوٹ تعینات ہوئے ہیں۔