کراچی میں پانچ افراد حیدر آباد میں اےم کیو ایم کے امےدوار فخر اسلام قتل

کراچی میں پانچ افراد حیدر آباد میں اےم کیو ایم کے امےدوار فخر اسلام قتل

                    کراچی ، حیدر آباد (ثناءنیوز) کراچی میں 5 افراد جبکہ حیدر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی کے حلقہ 47 کے لئے امیدوار فخر الاسلام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فخر الاسلام انتخابی دفتر سے نکل رہے تھے کہ ہالہ ناکہ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ حملہ آور اپنی موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر ہی چھوڑ گئے اور کسی اور کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر کراچی میں پولیس اور یرنجرز کے ٹارگٹڈ آپریشنز کے باوجود قتل و غارت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ تازہ واقعات میں پانچ افراد کو موت کی ابدی نیند سلا دیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کراچی کے علاقوں لیاری اور گلستان جوہر رابطہ سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 18 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ملیر جعفر طیار سوسائٹی کے علاقہ حسنسن سوسائٹی میں کریکر حملہ میں 60 سالہ زمرد حسین زخمی ہوگیا۔ جبکہ کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر گلستان جوہر کے علاقہ میں واقع رابطہ سٹی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کراچی کے علاقہ بیشہ چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کوہلاک کردیا۔ شاہ فیصل کالونی میں شرپسندوں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ نصرت بھٹو کالونی میںنالے سے ایک شخص کی ہاتھ پاﺅں بندھی نعش ملی۔ پولیس نے بلدیہ ٹاﺅن کے علاقہ اتحاد ٹاﺅن میں رپیڈریزو فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 18 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران آٹھ ٹی ٹی پستول چار ٹینس بال بم اور سات کلو گرام وزنی پریشر ککر بم بھی ملا۔

کراچی

مزید : صفحہ اول