چیف جسٹس چیف الیکشن کمیشنز سمندر پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کو یقینی بنائیں

چیف جسٹس چیف الیکشن کمیشنز سمندر پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کو یقینی ...

                        اسلام آباد(ثناءنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پارپاکستانیوںکو حق رائے دہی نہ دینے پر گہری تشویش کا اظہا رکرتے ہو ئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کیلئے فوری طور پرمداخلت کریں اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سمندر پار پاکستاینز کے 30 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے وفد کویقین دہانی کرائی کے تحریک انصاف سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے قانونی جنگ جاری رکھے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا ناانصافی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سمند ر پارپاکستا نیوں کو ووٹ کے حق استعمال کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ملک کی سب سے بڑی عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کو یقینی بناناہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ افسر شاہی سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی کے استعمال سے روکنے کیلئے روکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے جوکہ بلاجواز ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ نادرا کی جانب سے ووٹ کے حق کے استعمال کیلئے ووٹنگ سافٹ وئیر تیار کئے گئے اور پوسٹل بیلٹ جیسی سہولتوں کے آپشن کی موجودگی کے باوجود ان تجاویز کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور وہ ہر سال اربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جس سے ملکی اخراجات سے نمٹنے میں آسانی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے گریزاں ہیں جس سے بیرون ملک پاکستانی احساس محرومی کاشکار ہیں۔ عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری اور چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں حائل روکاوٹیں دور کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہماری بہنوں اور بھائیوں کو قومی دھارے میں لانے کی ضروaرت ہے لیکن ان کو ووٹ کا حق نہ دے کر دوسرے درجے کا شہری بنایا گیا ہے ۔یادرہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں قانونی پیچیدگیاں اور مشکلات ہیں۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول