ناپسندیدہ سرکلوں میں تعینات ہونیوالے پٹواری فہرست دیکھ کر افسردہ ہوگئے، بعض رونے لگے

ناپسندیدہ سرکلوں میں تعینات ہونیوالے پٹواری فہرست دیکھ کر افسردہ ہوگئے، بعض ...

لاہور (اپنے نمائندے سے) کبھی خوشی کبھی غم پٹواریوں کے تبادلے ٹاپکے سرکلوں میں تعینات ہونے والے پٹواری خوشی سے پھولے نہ سمائے جبکہ کھڈے لائن سرکلوں میں تعینات ہونے والے پٹواری فہرست دیکھ کر افسردہ ہو گئے بعض کی آنکھوں میں آنسو آ گئے پٹواریوں کی تعیناتی من پسند طریقے سے کئے جانے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں مزید معلوم ہوا ہے کہ پرکشش سرکلوں میں تعینات ہونے والے بعض پٹواریوں کی بھی قسمت جاگ اٹھی سارا دن پٹواریوں کی بڑی تعداد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر کے باہر کھڑے ہو کر تبادلے کی لسٹوں کی فوٹو کاپیاں کرواتے ہوئے دیکھائی دی بعض نے من پسند اور میرٹ سے ہٹ کر تعیناتی کرنے کے الزام عائد کئے تو بعض نے ان تبادلوں کو سو فیصد میرٹ قرار دیدیا ۔ ڈی سی او لاہور کی جانب سے تبادلوں کی اطلاع ملتے ساتھ پٹواریوں نے پٹوار خانے چھوڑ دئیے ضلع کچہری، کینٹ، اور ماڈل ٹاﺅن کچہری میں ڈیرے لگا لئے رش کا سماں باندھا رہا شہری پٹواریوں کو ڈھونڈتے رہے پٹواری اپنے تبادلوں میں تبدیلی لانے کے لئے مختلف بیوروکریسی سے رابطے کرتے ہوئے بھی دیکھائی دئیے ابتدائی طور پر تبدیل ہونے والے پٹواریوں میں اپنے من پسند موضع جات میں تعیناتی کےلئے سرد جنگ اور بھاگ دوڑ بھی شروع کر دی ہے

پٹواری افسردہ

مزید : صفحہ اول