پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے ، اغواءکے واقعات میں ملک چوتھے نمبر پر آگیا: کنٹرول رسک لندن

پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے ، اغواءکے واقعات میں ملک چوتھے نمبر پر آگیا: ...
پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے ، اغواءکے واقعات میں ملک چوتھے نمبر پر آگیا: کنٹرول رسک لندن

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عالمی ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے ، اقتصادی حالات بدترین ہوچکے ہیں اور ملک اغواءکی وارداتوں میں چوتھے نمبر پر آگیاہے ۔ بین الاقوامی ادارے ” کنٹرول رسک لندن “نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ افغانستان سے نیٹوافواج کی واپسی کے بعد دہشت گردی کے باعث پاکستان کی سلامتی کوخطرہ ہے ، افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں خطرات بدترین ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی اور سیکیورٹی رسک بہت زیادہ ہے ، ملک کے اقتصادی حالات بدترین ہوچکے ہیں ۔ کنٹرول رسک نے کہاہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ اغواءکے واقعات نائیجیریامیں ہوتے ہیں ، بھارت کا تیسرا اور پاکستان کاچوتھا نمبر ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں