بغیر نکاح لڑکی بوڑھے شخص کے حوالے کرنے پر ہائےکورٹ کا نوٹس

بغیر نکاح لڑکی بوڑھے شخص کے حوالے کرنے پر ہائےکورٹ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ کی رہائشی لڑکی کو والدین کی طرف سے بغیر نکاح کے بوڑھے کے حوالے کرنے اور دارالامان میں کئی روز بداخلاقی کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی رہائشی شائستہ بی بی کو اس کے والدین نے بغیر نکاح کے ایک بوڑھے کے حوالے کردیا جس نے اسے کئی دن تک بداخلاقی کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس سے زبردستی نکاح کرلیا۔عدالتی حکم پر دارالامان بھجوادیا گیا جہاں کا عملہ بھی اسے بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا۔میڈیا میں خبر آنے پر عدالت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -