نجم سیٹھی کا گلوکارہ ریشماں کو ڈاکٹرز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی خبرکا فوری نوٹس

نجم سیٹھی کا گلوکارہ ریشماں کو ڈاکٹرز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گلوکارہ ریشماں کو ڈاکٹرز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی خبرکا فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم گلوکارہ ریشماں کے علاج معالجہ کے لئے نگران پنجاب حکومت نے 5لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلوکارہ ریشماں کو علاج معالجے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ماہانہ 25ہزار روپے وظیفہ بھی دیاجائے گااورگلوکارہ ریشماں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گلوکارہ کے فن کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنی گائیکی کے ذریعے وطن عزیز کا نام روشن کیاہے اور وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -