حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ریفری جج ختم کرکے دوسرا جج لگایا جائے، راجہ ریاض

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ریفری جج ختم کرکے دوسرا جج لگایا جائے، راجہ ریاض

لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی راجہ ریاض ا حمدنے لاہور کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ خواجہ نجم الحسن کی حدیبیہ پیپر ملز مقدمہ میں بطور ریفری جج تعیناتی کو ختم کر کے کسی دوسرے جج کو لگایا جائے ۔ کیونکہ خواجہ نجم الحسن کے شریف برادران کے ساتھ سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کی وساطت سے گہرے تعلقات قائم ہیں انہوںنے خواجہ نجم الحسن سے درخواست کی کہ وہ از خود ریفری جج بننے سے معذرت کر لیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔ کیونکہ انصاف نہ صرف ہونا چاہئے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مقدمات میں ریفری جج کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ۔ اس لئے ریفری جج کا مکمل طور پر غیرجانبدار ہونا اولین شرط ہے ۔ جن پر دونوں پارٹیوں کامکمل اعتماد ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملز مقدمے میں شریف برادران تین ارب اڑتالیس کروڑ کے نادہندہ ہیں ۔ جس کی تصدیق اسحاق ڈار نے اپنے عدالتی بیان میں بھی کی ہے۔

راجہ ریاض

مزید : صفحہ آخر