غلام مصطفی کھر بجلی بلوں کی مد میں 77لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے
لاہور(کامرس رپورٹر) کوٹ ادو سے حلقہ این اے 176 سے قومی اسمبلی کے امیدوار سابق گورنر پنجاب وسابق وفاقی وزیر پانی وبجلی فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر ملک غلام مصطفی کھر بجلی کے بلوں کے 77 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے، نیب کے ذرائع کے مطابق کھر جب پانی وبجلی کے وفاقی وزیر تھے یہ رقم اس دور کی ہے ، نیب نے کھر کو یہ رقم فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ناہندہ