تاریخِ ادبیات مسلمانانِ پاک وہند پانچ جلدوں پر مشتمل یہ کتاب پہلی بار 1972ءمیں چھپی، چھٹی جلد میں پانچوں جلدوں کا خلاصہ ہوگا

تاریخِ ادبیات مسلمانانِ پاک وہند پانچ جلدوں پر مشتمل یہ کتاب پہلی بار 1972ءمیں ...

لاہور (ادبی رپورٹر) تاریخِ ادبیات مسلمانانِ پاک وہند ، برصغیر میں تخلق ہونے والے ادب کی مکمل اور جامع تاریخ ہے جس کی پانچ جلدیں ہیں۔ پہلی بار پنجاب یونیورسٹی نے یہ پانچ جلدیں 1972ءمیں گروپ کیپٹن (ر) سید فیاض محمود کی نگرانی میں چھاپی تھیں۔ پچھلے کچھ برسوں سے یہ کتاب نایاب ہوگئی تھی صرف سرکاری لائبریریوں یا چند باذوق ادیبوں اور پروفیسروں کے کتب خانوں میں موجود تھی۔ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے سابق پرنسپل اور ممتاز نقاد، محقق اور استاد پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کو تقریباً ساڑھے تین سال پہلے ادارہ تاریخِ ادبیات کا سربراہ مقرر کیا۔ جنہوں نے مجلسِ ادارت کی معاونت سے پانچ جلدیں دوبارہ مرتب کرائیں ماضی میں یہ کتاب ٹائپ میں چھپی تھی اب کمپیوٹر سے کمپوزنگ کرائی گئی ہے جس سے کتاب لائقِِ مطالعہ اور دیدہ زیب ہوگئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر