میرا کی والدہ کی انتخابی مہم شروع، سٹیج سیکریٹری نے اداکارہ کا ریکارڈ قائم رکھا

میرا کی والدہ کی انتخابی مہم شروع، سٹیج سیکریٹری نے اداکارہ کا ریکارڈ قائم ...
میرا کی والدہ کی انتخابی مہم شروع، سٹیج سیکریٹری نے اداکارہ کا ریکارڈ قائم رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادکارہ میرا اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلانے ہارون آباد پہنچ گئی ہیں جہاں اُنہوں نے جاتے ہی بے روز گاروں کو نوکریاں ملنے تک جیب سے وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔تقریب شروع ہوئی تو سٹیج سیکریٹری نے میرا کا ریکارڈ قائم رکھا اور بولے ”میری بہن محترمہ زہرہ شگفتہ صاحبہ سے دعا “ تو میرا نے اُنہیں ٹوکتے ہوئے کہاکہ” شفقت زہرہ بخاری“ تو سٹیج سیکریٹری پھر بولے ،آ، شفقت صاحب ۔میرابولیں ’سید شفقت زہرہ بخاری “۔ سٹیج سیکریٹری پھر بولے سیدہ شفف۔۔ ۔ ۔ اور اِس کیساتھ ہی تمام حاضرین کی تالیوں سے کارنر میٹنگ گونج اُٹھی اور اِس کیساتھ ہی اداکارہ میرا نے والدہ کی انتخابی مہم کا بقلم خود افتتاح کردیا۔ اداکارہ کا کہناتھاکہ ہارون آباد کے عوام کے دکھ دیکھے نہیں جاسکتے ۔میراکی والدہ بیگم شفقت زہرہ کاکہناتھاکہ”اللہ کا حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں ، عبادت سمجھ کر خدمت کرنے آئی ہوں ، انشاءاللہ ، میں نے لاہور واپس نہیں جانا،مرنا جینا آپ میں ہی ہوگا“۔

مزید :

تفریح -