بسنت: نگران وزیراعلیٰ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

بسنت: نگران وزیراعلیٰ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (نامہ نگارخصوصی) بسنت منانے کا اعلان کرنے پر نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست حافظ عدنان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بسنت منانے پر پابندی عائد کی اور یہ حکم دیا کہ اگر بسنت منائی بھی جائے تو حفاظتی اقدامات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔ نگران وزیراعلی نجم سیٹھی نے بسنت منانے کا اعلان تو کر دیا تاہم انھوں نے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے جو سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے لہذا عدالت بسنت منانے کا اعلان کرنے پر نجم سیٹھی کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔

مزید : صفحہ آخر