پنجاب پولیس کے 10 افسروں کے تقرروتبادلے

پنجاب پولیس کے 10 افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آفتاب سلطان نے 10 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور عرفان اللہ خان کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ، ایس پی سی آر او لاہور، فدا حسین کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، تقرری کے منتظر عرفان اللہ خان کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ عطا محمد کو ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانولہ شاکر حسین داور کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، تقرری کے منتظر عامر تیمور کو ایس پی پی ایچ پی بہاولپور، تقرری کے منتظر محمد طاہر مقصود کو ایس پی سپیشل برانچ پنجاب تقرری کے منتظر بلال صدیق کمیانہ کوڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ پولیس فورس پنجاب اے آئی جی کیریئر پلاننگ سی پی او پنجاب سید علی ناصررضوی کو اے آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب جبکہ ایس پی آر آئی بی ڈیرہ غازی خان سیف اللہ خان کو ایڈیشنل ایس انویسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید : صفحہ آخر