متحدہ کی 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی کا عمل موخر کرنے کی درخواست

متحدہ کی 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی کا عمل موخر کرنے کی ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی کا عمل موخر کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر عدالتی فیصلے تک 11 انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل موخر کردیا جائے۔ عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج(جمعہ)کو جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں گھر گھرجاکر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا جس کے تحت شہر میں 3لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید : صفحہ آخر