الیکشن ٹربیونل کا اسلم مڈھیانہ کیخلاف اپیل کی سماعت سے انکار، معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

الیکشن ٹربیونل کا اسلم مڈھیانہ کیخلاف اپیل کی سماعت سے انکار، معاملہ الیکشن ...

اسلام آباد (ثناءنیوز) لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 31 سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ا اسلم مڈھیانہ کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکا رکر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس پر راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی گئی ، جسٹس مامون رشید اور جسٹس روف شیخ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وجوہات کی بنیاد پر سماعت نہیں کر سکتے، اسلم مڈھیانہ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

الیکشن ٹربیونل

مزید : صفحہ آخر