نواز شریف کے دورہ حافظ آبادمیں تبدیلی، 16 اپریل کو دورہ کریں گے

نواز شریف کے دورہ حافظ آبادمیں تبدیلی، 16 اپریل کو دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ حافظ آباد میں تبدیلی کردی گئی میاں محمد نواز شریف نے کل 13 اپریل کو حافظ آباد سٹیڈیم میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا اب وہ 16 اپریل بروز منگل کو حافظ آباد آئیں گے ن لیگ کی امیدوار قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ قائد (ن) لیگ میاں محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد کے موقع پر ضلع بھر کے کارکنان ان کا تاریخی اور والہانہ استقبال کریں گے اس ضمن میں تمام پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تبدیلی

مزید :

صفحہ آخر -