اعجاز شاہ کے کاغذات کی منظوری کےخلاف درخواست مسترد

اعجاز شاہ کے کاغذات کی منظوری کےخلاف درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پرویز مشرف کے دست راست اور سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اعجاز شاہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ عدالتیں کسی ٹھوس شہادت کے بغیر کاروائی نہیں کر سکتیں، اعجاز شاہ کو کسی عدالت سے سزاءنہیں ہوئی لہذا اسکے کاغذات کیسے مسترد کئے جا سکتے ہیں۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیکراعجاز شاہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔ درخواست گزار نوید شاہین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے کہنے پر اس وقت کے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اعجاز شاہ نے چیف جسٹس کو استعفی کے لئے دباو ڈالا،ججوں کو گھروں میں بند کیا اور اعلی عدلیہ کے کمروں میں خفیہ ڈیوائسز نصب کیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرننگ افسرنے حلقہ این اے 137ننکانہ صاحب سے اعجاز شاہ کے کاغذات نامزدگی کسی قانونی جواز کے بغیر منظور کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعجاز شاہ جیسے امیدواروںکا منتخب ہونا ایک قومی سانحہ ہو گا لہذااعجاز شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -