انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر اٹارنی جنرل معاونت کےلئے طلب

انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر اٹارنی جنرل معاونت کےلئے طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر کسی نادہندہ امیدوار کے خلاف کوئی اعتراض نہیںآتا تو اسے کس بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔اگر ایسا ہوا تو انتخابی شفافیت کو کیسے برقرار رکھا جائے گا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرننگ افسروں نے ٹیکس نادہندگان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے۔ٹیکس نادہندگان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی تو وہ دوبارہ قوم پر مسلط ہو جائیں گے۔عدالت کو مزید بتایا کہ سینتیس ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں میں سے ایک ہزار کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔جبکہ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کوبھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر